14 اکتوبر، 2018، 9:26 PM

ترکی میں ٹرک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

ترکی میں ٹرک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 22  ہوگئی

ترکی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ مغربی صوبے ازمیر میں پیش آیا جہاں ہائی وے کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رکاوٹیں توڑتا ہوا نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں 2 کم سن بچوں سمیت حاملہ خاتون بھی شامل ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ڈرائیور کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا ہے جس میں اس  کا کہنا تھا کہ کہ سامنے سے آنے والی  کار کو بچاتے ہوئے ٹرک بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک میں غیر ملکی تارکین وطن سوار تھے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

News ID 1884788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha